یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی مبینہ آڈیو منظر عام آگئی

یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی مبینہ آڈیو منظر عام آگئی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور کیپیٹل سٹی پولیس کے افسر ( سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے ۔ مبینہ آڈیو میں غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے ہیں ، سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں ، وہ جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، ہمارے بندے بیٹھے ہیں ۔ مبینہ لیک کی گئی آڈیو میں پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ڈوگر صاحب آپ کا کیا حال ہے ؟ ٹھیک ہیں؟ غلام محمود ڈوگر جواب میں کہتے ہیں کہ جی میڈم اللہ کا شکر ہے ۔ یاسمین راشد نے سوال کیا کہ کوئی اچھی خبر ہی سنا دیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے ہیں ۔ یاسمین راشد نے سوال کیا کہ ان کا ارادہ کیا ہے ؟ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، غلام محمود ڈوگر نے جوان میں کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں ، جیسے ہی ہوں گے مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ جس پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اچھا ، غلام محمود ڈوگر نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ ، تو جج صاحبان اس پر سائن کرتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما نے مزید کہا کہ ہاں اچھا، غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ تو عدالت کے ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں ، یاسمین راشد نے کہا کہ اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں ۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اچھا ٹھیک، یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میری خبر کے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک ۔ جواباً سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ جی ابھی تک نہیں، وہ آجائیں گے رات کو، رات کو ڈاک سائن ہو کر آجاتی ہے ۔ اس موقع پر یاسمین راشد قہقہہ لگاتے ہوئے یہ کہتی ہیں کہ ہماری رات آج خاموشی سے گزر جائے گی ، میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔ غلام محمود ڈوگر نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔