(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی کے 113 سے بھی علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 115 میں سے 102 حلقوں کے نتائج کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ دو حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے جبکہ دیگر نشستوں پر نتائج کو چیلنج کیا گیاہے۔
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا نامزد کیا تھا۔