(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آراو کیلئے منتیں کی جارہی ہیں۔ آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں جبکہ بری خبریں صرف اڈیالا جیل سے آرہی ہیں۔
مریم نواز نے نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا، رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، ہم نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس نواز شریف کو مارنے کی کوشش کی آج مرکز میں بھائی کی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے، حالات اتنے خراب کر کے گئے تھے کہ مسلم لیگ آتے ہی فیل ہو جائیں گی ، یہ انتظار میں تھا ملک ڈیفالٹ ہو جائیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی آج 6فیصد پر آگئی، آج دو سڑکوں کا افتتاح کر دیا ، 400سوکلو میٹر کے سڑکیں 28ارب روپے میں تعمیر کی جارہی ہے ، میں وہ وعدے وفا کر کے آپ کے پاس آئی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں پنجاب حکومت آپ کو 15لاکھ کا قرضہ دے رہی ہے، 5لاکھ کسان کارڈ کے ذریعے 50بلین روپے کی خریداری کی جاچکی ہیں ، 50ہزار افراد کو معذور کارڈ دیا گا جس میں 10ہزار روپے دیا جا رہا ہے، لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال تعمیر کیا جارہاہے، 30ہزار طلبا وطالبات کو سکالرشپس دئیے گئے اور اب 50ہزار کر دیا ہے،آپ کیلئے 1لاکھ لیپ ٹاپ کےلے کر آرہی ہو ۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں آپ سے پوچھتی ہو، اپنے بچے لندن میں اور لوگوں کے بچے جیلوں میں ہیں ۔ قوم کے بچوں کو پٹرول بم دیے ، قوم کے بچوں کو جلاو گھیراؤ سیکھایا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کہتا تھا نہ ان کے جھانسے میں نہ آنا ، ان کی حکومت ہوتی تو آج ملک ڈیفالٹ ہوجاتا مہنگائی ہوتی۔