مجھے یا میری فیملی کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، وقار ذکا

مجھے یا میری فیملی کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، وقار ذکا
وقار ذکا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت عجیب حرکت کی ہے،عمران خان چیزوں کو صرف اپنے اور میرے درمیان رکھیں۔اگر میری فیملی کو کچھ بھی ہو گا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے۔ پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ عمران خان نے بہت عجیب حرکت کی ہے،اگر میرے خاندان کے کسی فرد تک بات آئی تو پھر اچھانہیں ہو گا۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور میری معیشت ٹھیک کرنے کی جنگ ہے لیکن رضا باقر کے کہنے پر آپ نے میرے خلاف جو بھی کارروائی کی ہے یہ اچھا نہیں کیا آپ نے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ چیزوں کو صرف اپنے اور میرے درمیان رکھیں۔اگر میری فیملی کو کچھ بھی ہو گا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے۔ وقار ذکا نے مزید کہا کہ مجھے 10 جنوری کو کہا گیا کہ آپ نے کیس سے پیچھے ہٹ جانا ہے اور کہنا ہے کرپٹو بین ہونے دو لیکن میں نے کہا میں کرپٹو بین نہیں ہونے دوں گا کیونکہ مڈل کلاس اور غریب لوگوں کو ایک موقع مل رہا ہے امیر ہونے کا اور وہ عمران خان چھیننا چاہتا ہے۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ میں سب کو زکوة اور صدقے پر رکھوں، لیکن وکیل زندہ باد، ان لوگوں نے ہی پاکستانی کی معیشت کو بچایا ہوا ہے۔ لیکن عمران خان اداروں کو بول رہے ہیں کہ وقار ذکا کو الٹا لگاؤ تو میں ڈروں گا نہیں۔ اگر میری فیملی تک کوئی آیا تو پھر میں بنی گالا آؤں گا۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ہم کرپٹو کرنسی میں کام کرنے والی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے سے رجوع کریں گے تاکہ فراڈ اور منی لانڈرنگ جیسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔