لندن (ویب ڈیسک) پرینکا چوپڑا کے مہنگے اور پرتعیش بیگوں کا مجموعہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، ان کے فینڈی بیگ کی قیمت BMW G 310 بائیک سے بھی زیادہ ہے۔
پرینکا چوپڑا کے پاس پوری دنیا میں لگژری برانڈز کے بیگوں کا مجموعہ ہے اور آپ ان میں سے کچھ بیگز کی قیمت دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ انڈیا کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔ ان کی اداکاری اور رقص کی مہارتوں کی تو دنیا معترف ہے ہی تاہم ان کا فیشن اور برانڈز کا انتخاب بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
ٹاک شوز ہوں یا ریڈ کارپیٹ پریانکا کا انتخاب ہمیشہ میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا ہے، ویمبلڈن فائنلز کے لئے ان کا انتخاب حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرٹرینڈ کرتا رہا۔ پریانکا چوپڑا اس وقت لندن میں اپنی ویب سیریز ‘ کیٹا ڈیل’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
پرینکا چوپڑا کے پاس پوری دنیا میں لگژری برانڈز کے بیگوں کا وسیع ذخیرہ ہے اور ان میں سے کچھ بیگز کی قیمت دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اداکارہ کے پاس موجود برانڈ کے ایف ڈبلیو 21 بیگز کا مجموعہ حیرت انگیز طور پر نایاب اور قیمتی ہے، فینڈی بیگ درمیانے اور چھوٹے دو سائز میں دستیاب ہوتا ہے۔ انسٹاگرام پر لگائی جانے والی تصؤیر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا درمیانے سائز کا بیگ لے کر جا رہی ہیں جس کی مالیت 3،490 امریکی ڈالر (556,508 پاکستانی روپے) ہے۔ جی ہاں! آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس رقم سے کوئی BMW G 310 R موٹر سائیکل خرید سکتا ہے۔
پرینکا چوپڑا فینڈی سے اپنی رغبت کے لئے جانی جاتی ہیں اور اکثر مواقعوں پر انہیں فینڈی کی اسیسریز میں ملبوس دیکھا جاتا ہے۔ اداکارہ اس کے علاوہ لوئس ووٹن ، کرسچن ڈائر اور گوچی جیسے پرتعیش برانڈ کے بیگوں کو بھی استعمال کرتی ہیں ۔