پی ایل آراے نے واٹس ایپ کے ذریعے شکایات کے اندراج کا آغاز کر دیا

پی ایل آراے نے واٹس ایپ کے ذریعے شکایات کے اندراج کا آغاز کر دیا
لاہور: ڈی جی پلرا کا کہنا ہے کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پلرا کی جانب سے عوام کو اراضی ریکارڈ سروسز کی شفاف اور بروقت فراہمی کیلے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ، موثر مانیٹرنگ اور ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کی بدولت فیلڈ عملہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ پندرہ روز میں عملہ کی جانب سے 30 ہزار سے زائد انتقالا ت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دیرینہ زیر التوا انتقالات بھی نمٹانے گئے۔تمام اراضی ریکارڈ سینٹرز سے 50% سے زائد فردات 30 منٹ سے کم دورانیہ میں جاری کی گئیں۔ علاوہ ازاں ڈی جی پلرا کی جانب سے موبائل اراضی ریکارڈ سینٹرز کی کارکردگی اور زیر التوا انٹیرم انقالات کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔سروس ڈیلوری کے حوالے بہتر کاکردگی والے سنٹرز کی نشاندہی جبکہ ناقص کارکرگردگی دکھانے والے عملہ کی سرزنش کی جائے گی۔ عوامی مسائل کے تدارک کے لیے بذریعہ واٹس ایپ شکایات کے اندراج کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی جی پلرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی عوام کو بہترین انصاف کی فراہمی کی لیے ہر وقت کوشاں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔