پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسیکو کے مطابق پشاور میں فیز 6 حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں.