ڈونلڈ ٹرمپ کی کان پرپٹی شہریوں میں مقبول،نقلی پٹی کافیشن وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ کی کان پرپٹی شہریوں میں مقبول،نقلی پٹی کافیشن وائرل
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کی کان پرپٹی شہریوں میں مقبول،نقلی پٹی کافیشن وائرل

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے چاہنے والوں نے انوکھا انداز اپنا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کو جب ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچے تو وہاں کئی لوگوں نے اپنے سیدھے کان پر نقلی پٹی باندھی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں کی جانب سے ایسا ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا گیا۔

اس تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر بھی پٹی لگی ہوئی تھی جو کہ فائرنگ کے باعث آنے والے زخم پر لگائی گئی تھی۔

وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا صرف سابق صدر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے ، وہ عزت کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News