ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور صدر بائیڈن کی صحت اور تندرستی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی کووڈ سے صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ صدر جو بائیڈن کی کرونا سے جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔