سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ
کیپشن: The price of gold increased by thousands of rupees, the highest level recorded in the country's history

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 470 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے سے 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 944 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17ہزار 764 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

 سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 4000 روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News