پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18جون ، 2021
بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیرقانونی ہیں، معاشی ترقی کے اعشاریے بھی جھوٹے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال، کہا حکومت نے بھی اپوزیشن کرنی ہے تو حکومت کون چلائے گا، معیشت ترقی کررہی ہے تو عام آدمی کیوں بےروزگارہے، آپ احساس پروگرام لائے، لیکن آپ کو عوام کا کوئی احساس نہیں، پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہے، عوام حکومت کی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ اٹھارہے ہیں۔عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے، خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں ذاتی انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولے کی منفی سیاست کو بکھیرکررکھ دیا ہے، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ختم ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج اسمبلی سیشن میں شرکت بھی کریں گے۔خیبرپختونخوا کا نئے مالی سال کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 350 ارب روپےمختص،گریڈ ایک سے18تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، 19سے 22 گریڈ تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان، مزدور کی کم سے کم اجرت 21 ہزار روپے کرنے کی تجویز۔بلوچستان کا مالی سال 2021-22 کے لئے 500 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، تعلیم کے لئے 90 ارب اور امن و امان کے لئے 80 ارب روپے رکھنے کی تجویز، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10 فی صد اضافے کا امکان،متعدد ترقیاتی اسکیموں کا اعلان بھی متوقع۔ہر بچے کو بہتر تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پنجاب حکومت نے تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442ارب روپے کا بجٹ مختص کیا، بچے اور نوجوان بہتر تعلیم حاصل کرکے گالی و بدکلامی کو پنجاب کا کلچر نہیں کہیں گے، غیرت واخلاقیات سے عاری سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہونگے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔