اسلام آباد ( پبلک نیوز) بجٹ اجلاس میں تقریر کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے چھوٹی گاڑیوں کو سستے کرنے سے متعلق کہا تھا جس پر عمل در آمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نئی آٹو پالیسی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر صنعت و پیداوار نے نئی آٹو پالیسی سے متعلق اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ نئی پالیسی سے 850 سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوسکیں گی، جس سے مقامی گاڑیوں کی مانگ بڑھے گی۔ وزیر صنعت و پیداوار کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے نئی پالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔