ہرنائی: دہشتگردوں کا حملہ، 2 مزدور جاں بحق، 5 لاپتہ

ہرنائی: دہشتگردوں کا حملہ، 2 مزدور جاں بحق، 5 لاپتہ
بلوچستان کی تحصیل ہرنائی کے علاقے چھپر رفٹ میں دہشتگردوں نے مزدوروں کے کیمپ پر حم،ہ کر دیا، حملے میں 2 مزدر جاں بحق جبکہ پانچ لاپتہ ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں دو مزدور زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ خبریں ہیں کہ یہ افسوسناک واقعہ گذشتہ روز بروز جمعہ مورخہ 17 جون کی رات کو پیش آیا۔ دہشتگردوں کے حملے کی زد میں آنے والے مزدور ایک تعمیراتی کمپنی کیلئے کوئٹہ ہرنائی روڈ کی تعمیر کر رہے تھے۔ دہشتگردوں کے حملے کے وقت کیمپ میں 16 مزدوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک دشمنوں کے مذموم مقاصد اور عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلد کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔