آئمہ اور شہباز کافی عرصے سے اکھٹے دیکھے جا رہے تھے اور اکثر انٹرویوز میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔ اکتوبر 2021 میں ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے آئمہ اور شہباز شگری نے اپنے تعلقات بارے پہلی مرتبہ کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ فلم پرے ہٹ لو فلم کی عکس بندی کے دوران دونوں کی آپس میں دوستی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان گذشتہ 3 سال سے تعلقات ہیں اور وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی پروگرام میں شہباز شگری نے کہا تھا کہ تاہم مجھے محسوس ہوتا ہے کہ شادی سے کچھ دیر قبل ہی آئمہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنائیں گی اور مجھ سے لڑ پڑیں گی۔
میڈیا میں یہ نیوز زیر گردش ہے کہ مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری کے درمیان اختلافات کے بعد دوریاں پیدا ہو گئی ہیں۔ تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ان خبروں کو تقویت آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات سے ملی ہے۔ اگر دونوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس دیکھے جائیں تو انہوں نے ایک دوسرے کی فوٹوز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ایک دوسرے کو ان فالو نہیں کیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی مقبول گلوکارہ ہیں جبکہ شہباز شگری بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے 2021ء میں منگنی کی تھی۔ اس منگنی کی تقریب میں دونوں کی فیملیز، دوستوں، رشتہ داروں اور قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔