شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 1 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 1 دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیر ستان : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان میں کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد ماراگیا،فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پیش آیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ضیا اللہ کے نام سے ہوئی ہے،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 32 سالہ نائیک زاہد احمد شہید ہوگئے، شہید نائیک زاہد احمد کا تعلق چارسدہ سے تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید نائیک زاہد احمد نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔