وزیر اعظم کا بلاول کو فون، گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد

وزیر اعظم کا بلاول کو فون، گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کر کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔جس پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔