کلر کہار میں مسافربس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق

کلر کہار میں مسافربس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق
لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلرکہار کے قریب بس حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی کہ کلر کہار کے قریب سالٹ رینج کے علاقے میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے باعث الٹ گئی۔ جاں بحق مسافروں میں دو بچے اور 3 خواتین شامل ہیں ۔ حادثےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس نے امدادی کارروائی کرکے متاثرہ لوگوں کواسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔