نیٹ فلیکس نے 'Squid Game 2' کیلئے نئی کاسٹ کا اعلان کردیا

نیٹ فلیکس نے 'Squid Game 2' کیلئے نئی کاسٹ کا اعلان کردیا
نیٹ فلیکس نے اسکویڈ گیم کے دوسرے سیزن کے لیے باضابطہ کاسٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیٹ فلکس نے سنسنی خیز سیریز " اسکویڈ گیم" کے دوسرے سیزن کے لیے نئی کاسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سیزن ون کی کاسٹ ممبران لی جنگ جے، لی بیونگ ہن، وائی بھی سیزن 2 میں شامل ہوں گے۔ ہا جون، اور گونگ یو بھی سیریز میں واپس آرہے ہیں۔ اسکویڈ گیم کے دوسرے سیزن میں نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے، جن میں ام سی-وان، کانگ ہا-نیول، پارک سنگ-ہون، اور یانگ ڈونگ گیون شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ 2021 میں، ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہائوک کی ڈسٹوپیئن ٹیک آن چلڈرن گیمز نے ریلیز ہونے کے فوراً بعد مقبولیت حاصل کی اور نیٹ فلیکس کی آج تک کی سب سے بڑی سیریز عالمی سطح پر 111 ملین مداحوں تک پہنچ گئی۔ یہ نیٹ فلیکس پر 1.6 بلین گھنٹے کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بھی بن گیا۔ واضح رہے اسکویڈ گیم سیریز نے ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈرامہ کے لیے نامزد ہونے والا پہلا غیر انگریزی زبان کا شو بن کر تاریخ رقم کی۔تاہم انکو ایوارڈ نہ مل سکا لیکن ویب سیریز کے مرکزی کردار لی جنگ-جے سیریز میں شاندار لیڈ ایکٹر کے لیے ایمی جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔