جانورکےکھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا

جانورکےکھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا
کیپشن: جانورکےکھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں جانورکے کھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اورواقعہ منظر عام پرآ گیا۔ راولپنڈی میں روات کے علاقہ میں ظالم شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق مالک بے زبان جانورکو لیکرتھانے کے چکر لگاتا رہا۔ واقعہ کے14دن بعد روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مدعی تنویر نے بتایا کہ 4 جون کو گدھی کے کان کاٹے گئے، ملزم ارشد محمود کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانگھڑ میں مقامی وڈیرے نے ایک اونٹنی کے کھیت میں جانے پر کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی تھی۔ پھر دو روز بعد ہی حیدرآباد میں بھی بے زبان گدھے پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

حیدرآباد میں سیری کے علاقے میں میر رند نے لڑائی کے دوران راستے پر موجود گدھے کو کلہاڑیوں سے مارا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔

اب راولپنڈی میں بھی واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

Watch Live Public News