ایڈونچر کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری

ایڈونچر کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری

جنوبی اضلاع میں کورونا کے ‫کیسز کے پیش نظر سی پیک روٹ سے ژوب بلوچستان تک ڈیزرٹ ریلی ہو گی۔ پشاور(پبلک نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سی پیک روٹ پر ریگستان جیپ ریلی کی اجازت دے دی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 172 کلو میٹر ریگستان ریلی 26 سے 28 مارچ تک منعقد ہو گی، تاہم ریلی میں شرکت کرنے والوں کو کورونا منفی ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا ہو گی۔

اعلامیے ک مطابق ایک گاڑی میں زیادہ سے زیادہ 2 افراد سوار ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ 50 بندوں سے زیادہ مجمع پر پابندی عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ماسک اور سینیٹایزر کا استعمال لازمی طور پر کیا جائے گا، سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت کسی بھی وقت ریلی کینسل کی جائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔