کراچی: غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل

کراچی: غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل

کراچی: منگھوپیر کے علاقے میں غیرت کے نام پر3 بھائیوں نے اپنی بہن اور اس کے مبینہ آشنا کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر خیرآباد میں خاتون اور مرد کے دوہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر ہوئی، واردات کے دوران تین بھائیوں نے اپنے سگی بہن اور اسکے مبینہ آشنا کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مرکزی ملزم ظفراللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کی بیوی اور دو بھابیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارمرکزی ملزم مقتولہ دربی بی کا بھائی ہے، جبکہ واردات میں ملوث مقتولہ کے دو بھائی امان اللہ اور محمد اسلم اب تک فرار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات خیرآباد کے علاقے میں پیش آیا، در بی بی اور مقتول مختیار میں مبینہ طور پر ناجائزتعلقات تھے، دربی بی کا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔، اہلخانہ کے مطابق ان کو دونوں پر پہلے سے شک تھا۔ رات گئے دونوں کو ایک ساتھ دیکھا تو جھگڑا ہوا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔