فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری

فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر مشکل میں پڑ گئے ٗ نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے ٗ اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دئیے جانے کیخلاف وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت عدالت نے عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے ٗ سپریم کورٹ نے اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیا۔وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی پر کوئی اعتراض نہیں، کیس کرنے سے قبل اکبر بابر پی ٹی آئی سے نکالے جا چکے تھے، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں تھا کہ اکبر بابر کو پارٹی رکن قرار دے۔جسٹس مشیر عالم نے سوال پوچھا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے کب نکالا گیا؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ اکبر بابر کو 26 ستمبر 2011 کو پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا ٗسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ان کیمرا ہونی چاہیےجس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹس کسی فورم پر پیش نہیں کیا گیا، معزز عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دئیے کہ آپکو نوٹس کر رہے ہیں تحریری جواب جمع کرائیں۔

Watch Live Public News