پشاور (پبلک نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن(ر) صفدر پر انڈے کا وار، نامعلوم شخص نے محمد صفدر کو انڈا مارنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پر اس وقت انڈا سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ پشاور ہائیکورٹ کے باہر تھے۔ انڈہ محمد صفدر کی بجائے کارکن کو لگا۔ کیپٹن(ر) محمد صفدر ڈنڈا اٹھا کر نامعلوم شخص کی طرف دوڑے۔ نامعلوم شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔دوسری جانب ہائیکورٹ نے محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ ان کے وکیل نے جائیدادوں سے متعلق چارٹ عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو چارٹ پر دستخط کرانے اور محمد صفدر کے وکیل کو بھی دینے کا حکم دے دیا۔