مسلح افواج کا کیپٹن کرنل شیرخان کی 25ویں برسی پر خراج عقیدت

مسلح افواج کا کیپٹن کرنل شیرخان کی 25ویں برسی پر خراج عقیدت
کیپشن: Tribute to Captain Colonel Sher Khan of Armed Forces on his 25th death anniversary

ویب ڈیسک: مسلح افواج نے کیپٹن کرنل شیر خان کی 25ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاممہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ،سروسز چیفس نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان کی مثالی قیادت، غیر متنزلزل عزم ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہے۔ کارگل جنگ میں شہید کی بہادری نے انکا نام تاریخ میں رقم کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان کی شہادت افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔

شہید کی یوم شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی:

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر)کے25ویں یومِ شہادت پر  مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ 

آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”وطن کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان عزت و احترام کے مستحق ہیں“۔ شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے۔ پاکستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہمارا ملک قائم و دائم ہے۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔ 

علماء کرام کا کہنا تھا کہ ”جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں“۔ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید قوم کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔

وزیراعظم کا خراج عقیدت

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 25ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شہر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرآت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ جس کی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔ افواجِ پاکستان کی اس ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے جوانوں  کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔

Watch Live Public News