ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کے لیے اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے تاہم اس مرتبہ مشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کے معاملے میں مشن نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تاحال خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف سے بات چیت میں سیاسی صورت حال زیر غور آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کا پاکستان کا دورہ سیاسی نہیں معاشی ہے۔ مذاکرات میں انتخابی طریقہ کار پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ مشن نے انتخابی نتائج سے متعلق کسی امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔
بتایا گیا ہے کہ مشن دورے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقات نہیں کرے گا۔