( پبلک نیوز)محمد شکیل خان : محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو بااختیاربنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے معاملات اور کام کرنے کے طریقہ کار میں چیئرمین پی سی بی مداخلت نہیں کریں گے۔ محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو مضبوط اور بااختیاردیکھنا چاہتے ہیں تاہم سلیکشن کے تمام معاملات اور رزلٹس پر سلیکشن کمیٹی کو جوابدہ بھی ٹھہرایا جائےگا،جبکہ کپتانی کےحوالےسے فیصلہ بھی سلیکشن کمیٹی کا اختیار ہو گا۔
اس وقت سلیکشن کمیٹی میں صرف وہاب ریاض ہی ہیں جو کہ چیف سلیکٹر ہیں ان کے ساتھ باقی سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کےاندر اندر کئے جانے کاامکان ہے۔
دوسری جانب قو می کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر تاحال کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوسکی ہے اس حوالے سے پی سی بی نے ایک ہفتے کے اندر کوچز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا ٹارگٹ رکھ لیا ہے۔پی سی بی کی خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا تقررجلد از جلدکیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پر امیدہے اور پی سی بی کی پہلی ترجیح غیر ملکی کوچز ہی ہیں۔