ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ماہ رمضان میں ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکے بالائی اضلاع میں 21اور22مارچ کو ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پشاور میں مطلع صاف، موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے، کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔