ویب ڈیسک: سینئیر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے ارشد شریف شہیدکے قتل کی شفاف جوڈیشل انکوائری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق حامد میر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت فریقین کو ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا حکم دے۔
حامد میر نے شعیب رزاق کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
درخواست میں ایف آئی اے ،وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔