رمضان  کے دوران پورا قرآن پڑھا ، یہ آئینے کی طرح شفاف ہے ، وِل اسمتھ

رمضان  کے دوران پورا قرآن پڑھا ، یہ آئینے کی طرح شفاف ہے ، وِل اسمتھ

(ویب ڈیسک )ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ نے کہا ہے کہ قرآنِ پاک پڑھنے کے بعد کوئی غلطی نہیں رہتی، میں نے رمضان کے مہینے میں قرآن مکمل پڑھا، یہ آئینے کی طرح شفاف ہے۔

خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق ہالی ووڈ میں مہنگے ترین ہیرو کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے وِل اسمتھ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے رمضان المبارک کے دوران پورا قرآن پڑھا۔ مجھے روحانیت سے محبت ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ 2سال مشکل رہے ہیں۔

معروف اداکار وِل اسمتھ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے مشکل 2 سالوں کے دوران اپنے باطن کے متعلق سوچ بچار شروع کی۔ اس عرصے کے دوران میں نے قرآنِ پاک سمیت تمام مقدس کتابوں کا مطالعہ کیا۔ قرآنِ پاک میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا جتنی بار ذکر ہوا، اس نے مجھے حیران کردیا۔

اداکار وِل اسمتھ نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے قرآنِ پاک کی کہانی اور تجربے نے بہت متاثر کیا۔ میں اسلام میں سادگی سے متاثر ہوا ہوں۔ قرآنِ پاک ایک سادہ کتاب ہے جس میں بیان کی گئی چیزیں آئینے کی طرح بالکل واضح ہیں، پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی۔

Watch Live Public News