اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک  کی جانب سے   شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا  ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان   نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، مانیٹری پالیسی کے تحت شرحِ سود 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق  اس سال معاشی نمو  2 سے 3 فیصد رہے گی،   معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا  ہے کہ   ستمبر 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے جب کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ  مرکزی بینک کا گزشتہ پالیسی ریٹ 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھا۔

Watch Live Public News