اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں پانی کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک ہفتہ تک کا رہ گیا ہے۔ ارسا کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان خالد رانا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانی کے حوالے صورتحال تین سے چار دنوں میں واضح ہو سکے گی۔ فی الوقت یہ بتانا مشکل ہے کہ فصل خریف کے لیے پانی کی قلت ہو سکتی ہے اگر ہاں تو کتنی۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیموں میں 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ذخیرہ کم و بیش ایک ہفتہ کے لیے کافی ہو گا۔ پانی کی قلت یا دستیابی برف کے پگھلنے پر منحصر ہے۔ اسکردو کا درجہ حرارت تبدیل ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت اسکردہ کا درجہ 10.6 سے 19 سینٹی گریڈ کے درمیان ہے جبکہ گزشتہ برس ان ایام میں درجہ حرارت 15 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تھا۔