عوام ہوجائیں ہوشیار،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

عوام ہوجائیں ہوشیار،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: عوام ہوجائیں ہوشیار،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویب ڈیسک: (نتاشارحمان) سورج صبح ہی قہر ڈھانے لگا ،گرمی کی شدت برقرار آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک رہے گا جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 45، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 اور کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

پیشگوئی کے مطابق دن بھر شدید گرمی کے بعد بعد شام یا رات میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں معطل، آج بھی دن بھر شدید گرمی کا راج رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے,شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، گرم اور مرطوب ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔آج کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اوربارش

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار،لسبیلہ، بارکھان، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری ریکارڈ، قلات میں34، زیارت میں درجہ حرارت 28، چمن میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40،ژوب میں37، سبی میں 47، تربت میں 48، نوکنڈی میں 44، جیوانی میں35 اورگوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اےپنجاب

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون میں بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کاامکان ہے، جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔ 

Watch Live Public News