طوفانی بارشیں،آسمانی بجلی گرنے کاخدشہ،NDMAنےخطرےکی گھنٹی بجادی

طوفانی بارشیں،آسمانی بجلی گرنے کاخدشہ،NDMAنےخطرےکی گھنٹی بجادی
کیپشن: طوفانی بارشیں،آسمانی بجلی گرنے کاخدشہ،NDMAنےخطرےکی گھنٹی بجادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی  وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ دو سے سات جولائی تک کشمیر میرپور میں تیز ہوا گرم چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 2 جولائی سے 7 جولائی تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے،چار سے سات جولائی کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے،28 جون سے یکم جولائی تک کے پی کے میں موسم گرم رہا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تین سے سات جولائی تک بلوچستان کے بیشتر اللہ میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چار سے سات جولائی کے درمیان سندھ کے بیشتر موسم گرم انتہائی مرطوب رہنے کے توقع ہے جبکہ مٹھی عمرکوٹ میں گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی کے درمیان کشمیر گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کی توقع ہے،چار سے سات جولائی کے درمیان میں موسلادھار بارش سے اسلام اباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے،چار سے سات جولائی کے درمیان سیالکوٹ گجرانوالہ نارووال میں اربن  فیلڈنگ کا خدشہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ   کے پی کے کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب  2 جولائی 2024 سے تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں درمیانی اور شدید  بارشیں متوقع  ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔5 تا7 جولائی کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں آسمانی بجلی کا گرنا بھی متوقع ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ حالات سے باخبر رہیں اور سیلاب کی صورت حال، موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں۔عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں۔

سیاحوں اورمسافروں سے التماس ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے عوام تک معلومات اور الرٹس کی بر وقت رسائی کو یقینی بنانے کے لیےPak NDMA Disaster Alertایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔

Watch Live Public News