اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ اعظم سواتی کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ عدالت نے اعظم سواتی کو پچاس ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 30 مئی کو طلب کرلیا ہے ۔