نائیک محمد سجاد شہید کی بہادری کو پوری قوم کا سلام

نائیک محمد سجاد شہید کی بہادری کو پوری قوم کا سلام
کیپشن: نائیک محمد سجاد شہید کی بہادری کو پوری قوم کا سلام

پبلک نیوز:شہدائے پاکستان کو سلام،وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائیک محمد سجاد شہید انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،نائیک محمد سجاد شہید نے 3 نومبر 2023 کو بلوچستان کے علاقے پسنی میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا۔نائیک محمد سجاد شہید کا تعلق میانوالی سے ہے،نائیک محمد سجاد شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔

نائیک محمد سجاد شہید کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔

نائیک محمد سجاد شہید کے والد کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے کی جدائی کا بہت غم ہے لیکن اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے،میرا بیٹا اللہ تعالی کی امانت تھا اور اللہ نے لے لیا،میں اپنے بیٹے کے لیے ہر وقت دعا کرتا ہوں اور اللہ سے بیٹے کی شہادت پر شکر ادا کرتا ہوں،میرا بیٹا بہت نیک اور اچھا تھا اور کبھی میری نافرمانی نہیں کی، شہادت کا دکھ تو بہت ہے لیکن میں اللہ کی رضا میں بہت خوش ہوں۔
نائیک محمد سجاد شہید کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو بچپن سے شہید ہونے کا بہت شوق تھا اور اپنی والدہ سے ہر وقت شہادت کی دعا کا کہتا تھا،مجھے بہت فخر ہے کہ میرا بیٹا شہید ہوا اور اس کو پوری ملک و قوم سے عزت ملی،جتنے بھی ہمارے جوان مشکل حالات میں بارڈروں پر تعینات ہیں، اللہ تعالی ان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،مجھے اطلاع موصول ہوئی کہ میرے بیٹا شہید ہو گیا ہے تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
نائیک محمد سجاد شہید کے والد نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو دشمنوں اور دہشتگردوں کے خلاف فتح دے۔

نائیک محمد سجاد شہید کی والد ہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بہت قابل تھا اور سمجھ دار تھا،میرا بیٹا بہت دلیر اور بہادر تھا اور دہشتگردوں کو نست و نابود کیا،سجاد کو بچپن سے ہی فوج میں بھرتی ہونے اور ملک کے لیے قربان ہونے کا شوق تھا،میری آخری بار جب بیٹے سے بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ وہ تین مہینے بعد چھٹی پر آئے گا۔

نائیک محمد سجاد شہید کی والد ہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت کا بہت دکھ ہے لیکن اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے صبر دے،میرے بیٹے کو میری بہت عادت تھی وہ میرے بغیر نہیں رہ سکتا تھا،اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس کی قبر کو بہت روشن اور کشادہ کریں،میری دعا ہے کہ جن والدین کے بچے ملک کے دفاع میں شہید ہوئے اللہ ان کو صبر دے۔
نائیک محمد سجاد شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ  بھائی کی شہادت کا ہمیں بہت دکھ ہے اور انکی کمی بہت محسوس ہوتی ہے،میرے بھائی بہت زندہ دل، خوش مزاج اور خوش اخلاق انسان تھا،اللہ سے دعا ہے کہ اللہ میرے والدین اور ان کے بچوں کو صبر دے،جو بھی ملک میں انتشار اور دہشتگردی پھیلا رہے ہیں ہمیں ان کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔
نائیک محمد سجاد شہید کے بھائی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے جوان جو اس وقت سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں اللہ ان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور کامیاب کرے اور جو شہید ہوئے ہیں اللہ انکے درجات بلند کرے۔
نائیک محمد سجاد کی شہادت آنے والی تمام نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

Watch Live Public News