وزیرخارجہ سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض کی ملاقات

وزیرخارجہ سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض کی ملاقات
اسلام آباد: (پبلک نیو) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے ان کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گذشہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی تھی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بدھ کو ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر عارف علوی نے ملکی سلامتی کے لیے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کور کمانڈر پشاور تعینات ہونے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News