سموگ سے متاثرہ علاقوں میں اسکولز بند کرنے کی تجویز

سموگ سے متاثرہ علاقوں میں اسکولز بند کرنے کی تجویز
لاہور ( پبلک نیوز) لاہور میں سموگ سے فضائی آلودگی پیدا ہونے کے سبب چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے متاثرہ علاقوں میں سکول بند کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی جانب سے اسموگ کے خلاف اقدامات سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی گئی جس میں سموگ سے متاثرہ علاقوں میں اسکولز کو بند کر نے کی تجویز دی گئی۔ رپورٹ میں 400 ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں سکولز بند کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ایسے صنعتی علاقے جہاں اے کیو آئی 500 تک ہے وہاں صنعتی یونٹس بند کرنے کی تجوی دی گئی ہے ۔ مذکورہ رپورٹ میں سموگ کے باعث پیدا ہونے والی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اسٹیٹ ایمرجنسی لگانے کی بھی تجویز ہے۔ رپورٹ میں غیر معیاری پیٹرول اور آلودگی کنٹرول کرنے کے آلات نہ لگانے والوں پر 50 ہزار تک جرمانہ عائد کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنچاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے 2 ہزار 180 واقعات درج ہوئے تاہم ایگریکلچر ٹاسک فورس کی جانب سے صرف 98 کیسسز میں جرمانے عائد کیے ۔گئے۔ دوسری جانب وسطی پنجاب کے علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، آج صبح بھی پنجاب کا صوبائی دارلحکومت لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے، دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔