حریم شاہ نے لائیو پروگرام کے دوران ہی شیخ رشید کو کال کردی

حریم شاہ نے لائیو پروگرام کے دوران ہی شیخ رشید کو کال کردی

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک یوٹیوب چینل ”ناشپاتی پرائم” کے پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کال کردی۔ انہوں نے اپنے موبائل میں ان کا نمبر ”شیخو” کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

پروگرام کے اینکر نے حریم شاہ سے پوچھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر ابھی شیخ رشید کال کریں تو وہ فون پر بات کر لیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر نے کہا کہ ابھی کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حریم شاہ نے شیخ رشید کو فون ملایا تو انہوں نے فوری طور پر کال اٹھا لی اور کہا کہ تھوڑی دیر بعد بات کریں، میں اس وقت مصروف ہوں لیکن حریم شاہ نے انھیں پیار سے کہا کہ نہیں مجھے ابھی بات کرنی ہے۔

اس پر شیخ رشید تھوڑا غصے میں آئے اور کہا کہ میں ابھی آپ سے بات نہیں کر سکتا، لیکن حریم شاہ بضد رہیں اور کہا کہ نہیں ابھی بات کریں، یہ سنتے ہی وزیر داخلہ غصے میں آگئے اور کہا کہ بکواس نہ کریں اور فون بند کر دیں۔

واضح رہے کہ ناشپاتی پرائم ایک یوٹیوب چینل میں جس میں مختلف شخصیات کو مدعو کرکے ان کے انٹرویوز کئے جاتے ہیں۔ یہ مزاحیہ پروگرام ہے۔ اس میں ہلکے پھلکے انداز میں دوسروں کا مذاق بنایا جاتا ہے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ حریم شاہ نے واقعی وزیر داخلہ کو ہی پروگرام کے دوران فون کیا تھا یا ان کے موبائل میں وائس چینجر لگا ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔