ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے والا گرفتار

ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے والا گرفتار

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب اسمبلی کی رکن ثانیہ عاشق کی جھوٹی ویڈیو کو وائرل کرنے کے معاملے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک ملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے دھمکی آمیز فون کالز اور سوشل میڈیا پر ان سے منسوب جعلی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیے جانے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی تھی۔

خیال رہے کہ ثانیہ عاشق نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ایک تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ انہیں ہراساں کئے جانے کا سلسلہ دھمکی آمیز فون کالز، ٹک ٹاک کے تھرڈ کلاس گانوں اور ناشائستہ فیس بک پوسٹوں سے شروع ہوا اور اب یہ معاملہ والد کے ساتھ میری تصاویر کے غلط استعمال تک جا پہنچا ہے۔

ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ میں نے ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت اور متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نواز شریف کی فالوور ہوں جنہوں نے عدالت کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر اپنا مقدمہ خدا پر چھوڑ دیا تھا۔ میں خدا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ آپ سب سے انصاف کرے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں لکھا کہ میرے نام سے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس بھی بنائے گئے جبکہ میری ویڈیوز کو ٹک ٹاک پر فحش تبصروں اور گھٹیا گانوں کے ساتھ پوسٹ کیا جاتا رہا۔ سوشل میڈیا پر میں نے اپنے والد کی زندگی کے آخری ایام کی جو تصاویر پوسٹ کی تھیں، ان کی بھی ایڈیٹنگ کرکے ان کی فحش قسم کی تشریح کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتک آمیز مواد سے بحیثیت ایک فرد اور عوامی نمائندہ ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔