فواد چوہدری کی ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل

فواد چوہدری کی ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیئر ایلون مسک ٹوئٹر کے بغیر ہم دنیا کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تو براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین سے اس مد میں رقم وصول کرنے کا اعلان بھی کیا تھاجبکہ انہوں نے ٹوئٹر کے لاتعداد ملازمین کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر کمپنی نے آج اپنے دفاتر کو بھی عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔