سابق حکومت کیخلاف کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی تھی ، بلاول بھٹو

سابق حکومت کیخلاف کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی تھی ، بلاول بھٹو
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق حکومت کیخلاف کوئی امریکی سازش نہیں ہوئی تھی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے نئے یوٹرن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جہاں تک عمران خان کا تازہ یوٹرن ہے اسے ویلکم کرتے ہیں عمران خان کہتے ہیں کچھ یوٹرن اچھے ہوتے ہیں، نہ کل کوئی امریکی سازش تھی نہ آج ہے، بہت اچھی بات ہے خان صاحب اس بات سے بھی مکر چکے ہیں، جہاں تک آرمی چیف کی تعیناتی کی بات ہے اس میں وزیر خارجہ کا رول نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک ہم اپنے ملک کے ایشوز کو سیرریس نہیں لیں گے دنیا کو کیسے قائل کریں گے، پاکستان کا جو سیاسی ماحول بنایا گیا ہے یہ چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح ہے، ہم اسٹیٹ بزنس قانون اور آئین کے مطابق چلائیں تو یہ طوفان ختم ہو جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا کو پتا ہے جب 2018 میں یو این لا کی خلاف ورزی کی گئی، بھارت کے ساتھ سفارتی دروازے بند کر دیئے گئے، بھارت کا ایک جاسوس بھی بلوچستان میں پکڑا گیا تھا دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، اسے کون سپورٹ فنڈ کرتا ہے پوری دنیا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ہم پہلے ملک ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو ڈیفالٹ میں دھکیلا تھا، ہم سمجھتے ہیں جب سے خان صاحب کو سلیکٹ کر کے وزیراعظم بنایا گیا اور ملک کی سیاست پر مسلط کیا گیا تب سے کافی مشکلات پیدا کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔