بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ ، پروازیں منسوخ، ’’گریپ’’ کا چوتھا مرحلہ نافذ

new delhi polluted GRAP 4 implemented
کیپشن: new delhi polluted GRAP 4 implemented
سورس: google

 ویب ڈیسک :بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی زہریلی اسموگ کی لپیٹ میں ۔۔۔ اے کیو آئی 1600 تک پہنچ گیا۔ پروازیں منسوخ۔ ’’ گریپ قوانین ’’ کا چوتھا مرحلہ نافذ،،، ٹرکوں سمیت بھاری گاڑیوں کے شہر داخلے پر پابندی، 10 ویں 12 ویں کے علاوہ تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔

دہلی میں انڈیکس (AQI) 1,500  کا ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد GRAP کا مرحلہ نافذ  کردیا گیا۔ 

 دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی  ہوگی۔ تمام سی این جی یا الیکٹرک ٹرکوں کو دہلی میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔

دہلی میں رجسٹرڈ ڈیزل گاڑیوں، درمیانے اور بھاری سامان کی گاڑیوں (MGVS اور HGVS) کے چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ دسویں اور بارہویں کے علاوہ تمام کلاسز کے لیےا سکول بند رہیں گے۔

اس کے ساتھ، دہلی سے باہر رجسٹرڈ ہلکی تجارتی گاڑیاں LTV، سی این جی یا BS-VI ڈیزل گاڑیوں کے علاوہ د یگر گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ 

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے سوشل میڈیا پر کہا، “GRAP-4 کے نفاذ کے ساتھ، کلاس 10 ویں اور 12 ویں کے علاوہ تمام طلباء کے لیے فزیکل کلاسز روک دی جائیں گی۔ تمام اسکول اگلے احکامات تک آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔”

نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں، جبکہ باقی ملازمین گھر سے کام کریں۔

دودھ اور ڈیری مصنوعات اور طبی آلات سے متعلق صنعتوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
تعمیرات اور مسماری کی سرگرمیوں پر پابندی۔ اس کے علاوہ فلائی اوور، ہائی ویز، پلوں اور پائپ لائنوں سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہے - ڈیزل جنریٹر سیٹ پر پابندی ہے
دہلی میں 6ویں سے 11ویں تک کی کلاسیں آن لائن چلیں گی۔

Watch Live Public News