ویبڈیسک: دو سال قبل وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی جس میں ایک ننھا بچہ زاہد اپنے حالات زندگی بتاتا ہے ، کہ کیسے وہ مشکلات کے دوران اپنی گھر کا خرچہ اٹھانے کے لیے محنت کرتا ہے اور ایف بی ایریا میں ایک ہسپتال کے باہر سموسے بیچتا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے اس بچے کے معصومانہ انداز کی خوب تحسین کی تھی . زاہد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی کے ایک سکول پرنسپل نے زاہد کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لی تھی.
خوشی کی خبر یہ ہے کہ زاہد اب گریڈ 6 میں پہنچ گیا ہے اور اپنے تعلیمی کیریئر میں کامیاب ہو رہا ہے۔زاہد کی اپنی تعلیمی اسناد کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن پر تبصرہ کرتے ہوئےسوشل میڈیا صارفین زاہد کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں . زاہد کی کہانی واقعی سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ایک مثال ہے۔Met Zahid outside the hospital, an absolute honour to have bought samosaas from this lil merchant ♥️????his smile,his confidence & fearless attitude dil lagaya mera????wish him a blessed life ahead . Definitely our future leader ???? can’t express my feeelings & happiness ♥️part 1/1 pic.twitter.com/cV82qviJGE
— Atika Mirza (@atika_mirza) February 5, 2020