صدر نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا

صدر نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا
اسلام آباد: صدر عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا ہے. وفاقی حکومت کی جانب سے ریکوڈک ریفرنس منظور کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک ریفرنس دائر کردیا ہے۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔ غیرملکی کمپنی سے معاہدہ پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو اپنے اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ بعد ازاں رواں ماہ کے آغاز میں صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ اس سے قبل وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایپکس کمیٹی نے اس سال مارچ میں ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کیلئے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔