ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار 'دی راک ' پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار 'دی راک ' پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش
لاہور: (ویب ڈیسک )ہالی ووڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار 'دی راک' ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے پرجوش ہیں ۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پرجوش ہیں جو کہ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں گزشتہ کئی سالوں سے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ ہمیشہ ہی کرکٹ شائقین کیلئے تفریح کا بہترین ذریعہ رہے ہیں۔ پچھلی بار، ایشیا کپ 2022 میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرکٹ شائقین اس مقابلے کیلئے پرجوش تو ہیں ہی لیکن ہالی ووڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار 'دی راک' ڈوین جانسن بھی پاک بھارت میچ کیلئے انتہائی پرجوش ہیں اور بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ اسٹار اسپورٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ہالی ووڈسپر اسٹار ڈوین جانسن پاک بھارت میچ کیلئے بے قرار نظر آرہے ہیں ، ویڈیو میں انہوں نے کہا، "جب سب سے بڑے حریف آپس میں ٹکرائیں گے تو دنیا ساکت ہو جائے گی۔ یہ ایک کرکٹ میچ سے زیادہ ہے، یہ وقت بھارت بمقابلہ پاکستان کاہے۔" خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔