مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق   مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا ۔ پی ٹی آئی نے چار رکنی قانونی ٹیم سے مسودہ کی جانچ کا وقت مانگ لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   قانونی ٹیم کی سربراہی بیرسٹر گوہر کریں گے،  حامد خان ،سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی ٹیم میں شامل  ہیں۔ خصوصی ٹیم آئندہ تین سے چار گھنٹوں میں مسودے کا جائزہ لیکر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرے گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات تک آئینی مسودے کی حمایت سے بھی انکار کر دیا ،جب تک بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہوتی آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنے گے ۔ 

ذرائع کے مطابق   مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروانے کا عندیہ دیا ۔ پی ٹی آئی کی  کل بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پی ٹی آئی ملاقات کے دوران بلاول بھٹو بھی مولانا سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی وفد سے مصافحہ کیا ۔

پی ٹی آئی ذرائع  کا کہنا ہے کہ   بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملکر ملاقات کا بھی اظہار کیا ۔ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف کی اجازت سے ملاقات مشروط کی ۔

Watch Live Public News