ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
لاہور ( پبلک نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخو اکے بالائی اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آج شام ستے تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ میں بادل بسیں گے۔ مٹھی، سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لا ہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔