طالبان نے صرف لڑکوں کو سکول جانے کی اجازت دے دی

طالبان نے صرف لڑکوں کو سکول جانے کی اجازت دے دی
ویب ڈیسک: افغانستان میں لڑکوں کے سکول کھول دیئے گئے۔ افغان طالبان کی جانب سے لڑکوں کو سکول جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ افغانستان کی وزارت تعلیم کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں ثانوی اور ہائی سکول تک پڑھنے والے لڑکوں کو سکول آنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم لڑکیوں کے سکول ابھی نہیں کھولے گئے۔ اس حوالے سے طالبان ترجمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد اس سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ لڑکیوں کے سکول کھولنے سے متعلق طالبان کی یقین کے باوجود خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور کارکنان نے تنقید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی نے بھی کہا ہے کہ طالبان نے پہلے بھی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگائی تھی جو اقتدار ختم ہونے کے ساتھ ختم ہو گئی۔ دوسری جانب سے اقوام متحدہ نے بھی طالبان پر افغانستان میں لڑکیوں کے سکول کھولنے کے لیے زور دیا ہے۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی سے ملکی ترقی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔