’ وزیر اعظم آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے کریں گے ‘

’ وزیر اعظم آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے کریں گے ‘
وفاقی وزیر خرم دستگیر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور حواریوں کے مشورے سے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے، وہ نواز شریف اور اپنے حواریوں سے لندن میں مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا ہی ہوگا۔ کوئی جتنی ملاقاتیں کرلے لیکن آئین کہتا ہے کہ یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم برطانیہ پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اجلاس میں آج ملکی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کہنا ہے کہ اجلاس میں اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔