جے یو آئی کے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کیلئے رابطے تیز

جے یو آئی کے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کیلئے رابطے تیز
کوئٹہ: ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کے لئے رابطے تیز ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان نے جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شمولیت کے لئے دعوت دے دی۔آج وزیر اعلی بلوچستان جے یو آئی بلوچستان کے امیر اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان اور مولانا عبدالواسع کے درمیان بلوچستان حکومت میں جے یو آئی کی شمولیت سے متعلق مشاورت ہوگی، مولانا عبدالواسع وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی بلوچستان کے رہنماؤں کی جانب سے ابتدائی طور پر مولانا فضل الرحمان کو وزیراعلی کی دعوت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلی بلوچستان اور مولانا عبدالواسع کے درمیان کھانے پر ملاقات ہوگی، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت سے الگ کرنے کی شرط رکھ دی ہے، جے یو آئی کی شمولیت کی صورت میں پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت سے الگ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیراعلی بلوچستان اور مولانا عبدالواسع کے درمیان گذشتہ روز ملاقات ہونی تھی، جو ملتوی کردی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔